پاکستان
01 جنوری ، 2016

نئے سال کا پہلا سورج نئی امیدیں لے کر طلوع ہوگیا

 نئے سال کا پہلا سورج نئی امیدیں لے کر طلوع ہوگیا

کراچی.........سال نو کے پہلے سورج نے طلوع ہوتے ہی ملک میں امید کی کرنیں بکھیر دیں۔ مستقبل روشن ہونے کی دلیل بن گیا۔ 2016امن، استحکام اور خوشحالی لائے جس پر ہر شخص دعاگو ہے۔

2015اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لیے رخصت ہوا اور نئے سال 2016کا آغاز ہوگیا، سال نو کا پہلا سورج اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہوچکا ہے۔ عوام پُرامید ہیں کہ نئے سال کا سورج ملک میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی کرنیں بکھیرے گا۔ اس سال ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جو گزشتہ سال ادھورے رہ گئے تھے۔

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام کو توقع ہے کہ اب کے برس ان کے کچھ مسائل حل ہوں گے اور کچھ مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی۔ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ شہری دعا گو ہیں کہ سال2016 پاکستان کے لیے خوش بختی کا سال ثابت ہو۔ ملک سے جلد ازجلد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو اور پائیدار امن کی بنیاد قائم ہو۔

مزید خبریں :