دنیا
01 جنوری ، 2016

سال نو کا استقبال، تقریبات کا اختتام نیویارک میں ہوا

سال نو کا استقبال، تقریبات کا اختتام نیویارک میں ہوا

نیویارک......سال نو کے استقبال کی تقریبات کا اختتام نیویارک میں ہو گیا۔نیو یارک میں پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجے نئے سال کا آغاز ہوا۔دنیا بھر میں لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں 2016 ءکا خیرمقدم کیا۔

نئے سال کی تقریبات کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے ہوا۔مختلف ممالک میں جہاں بارہ بجتے گئے وہاں لوگ جشن مناتے رہے۔

گھڑی نے سب سے آخر میں 12بجائے نیویارک میں جہاں ٹائمز اسکوائر پر لاکھوں افراد نے جمع ہوکر 2016 ءکو خوش آمدید کہا۔ سڈنی، ہانگ کانگ، بیجنگ، تھائی لینڈ،ہرجگہ 2016 ءکا انتہائی شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ساحل پر آسمان اولمپکس ء2016 کے رنگوں سے سج گیا۔20 لاکھ سے زائد افراد نے یہ نظارہ دیکھا ۔لندن میں بگ بینگ نے 12 بجنے کا اعلان کیا تو چہرے کھل اٹھے، ہر جانب جیسے امید کی کرنیں بکھر گئیں۔

2016 ءکی آمد کے ساتھ ہی ماسکو بھی رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔آتش بازی کے مظاہرے نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔

اہرام مصربھی 2016 ءکے جشن کی رنگینیوں میں رنگ گئے۔دبئی میں برج خلیفہ پر بھی شاندار آتش بازی کا مظاہر ہ کیا گیا۔

مزید خبریں :