01 جنوری ، 2016
کابل........افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کی بنیاد تیار کرنے کے لئے اس ماہ بین الاقوامی اجلاس کے انعقاد سے قبل طالبان کے مختلف دھڑوں کو اعتماد میں لے کر اس بات پر یقین کی جانی چاہئے کہ وہ دہشت گردی کا راستہ چھوڑ رہے ہیں۔
افغا ن میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ کے افسر ان اسی ماہ 11 جنوری کو اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے بنیاد تیار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جولائی میں یہ مذاکرات ہونے تھے لیکن یہ تعطل کا شکار ہوگیا۔