01 جنوری ، 2016
بیجنگ....... چین میں جن نئے قوا نین کا نفاذ کیا گیا ہے ان میں تا رکین وطن کے لیئے خصو صی ر عا یت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
نئے قوا نین کے مطا بق ایسے افراد جو ایک مخصو ص عر صہ سے چین میں رہتے ہیں اور ان کے پاس منا سب ر ہا ئش گاہ، معقو ل کا رو با ر یا وہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں وہ رہا ئشی پر مٹ کیلئے در خوا ستیں جمع کروا سکتے ہیں۔دریں اثنا چین میں مختلف شعبوں میں نئے قوا نین جا ری کر دیئے گئے ہیں جن کا نفاذ یکم جنو ری سے ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں دہشت گردی کے خلاف قوا نین کو قو می سلا متی پا لیسی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ان کا مقصد مذ ہبی اور دیگر دہشت گرد عنا صر کیخلاف کاروا ئی کر نا ہے۔ قا نون کے مطا بق سیا سی یا نظر یا تی مقا صد کے حصو ل کیلئے تشد د کر نے ، دھمکیاں دینے یا دھما کے کر نے کو دہشت گردی تصور کیا جا ئیگا۔ اس سلسلے میں تمام ملکی اداروں اور تنظیموں کو پا بند کر دیا گیا ہے کہ وہ سلا متی کے محکموں کے ساتھ پو را تعاون کر یں۔