پاکستان
01 جنوری ، 2016

2015ء کے اختتام پر ن لیگ حکومت کی آدھی مدت مکمل

2015ء کے اختتام پر ن لیگ حکومت کی آدھی مدت مکمل

اسلام آباد...... 2015ء کے اختتام کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں اپنی آدھی مدت بھی پوری کرلی۔

2015 ءں وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت جہاں چند محاذوں پر سخت محنت کرتی نظرآئی وہیں اسے نے کئی دوسرے محاذوں پر کامیابیاں بھی سمیٹی۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے2015 ءکا آغاز16 دسمبر 2014ء کے آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کے عزم کے ساتھ کیا۔

مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب سےدہشت گردوں کی کمر توڑ دی، نتیجے میں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی ہوئی۔ سفارتی محاذ پر مسلم لیگ ن حکومت کی سب سے بڑی کامیابی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا آغاز رہا۔

مایوسیوں سے نکل کر امیدوں میں داخلے کاسال ہے۔ پاکستان چائنا اکنامک کاریڈور گیم چینجر ہے، توانائی کی صورت حال بہتر۔افغانستان اور بھارت کے ساتھ ابتدائی سرد مہری کے بعد سال کے آخر پر تعلقات میں گرم جوشی کا آغاز ہوا۔

افغان صدر اشرف غنی کے دورہ اسلام آباد کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا مختصر دورہ لاہور بڑا بریک تھروثابت ہوا۔ اقتصادی محاز پر بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے کئی کامیابیاں حاصل کی۔ صنعتی سرگرمیاں بڑھ گئیں۔

زرمبادلی کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اب حکومت پر عزم ہے کہ 2016 ءمیں ملکی معیشت کو ٹیک آف کی پوزیشن پر لے جایاجائےگا۔2016 ءعمل درآمد کاسال ہے۔ اس کوinnovation کاسال قراردیاہے۔

پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل کے اثرات نمایاں طور پر دکھائی دیناشروع ہو گئے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں کمی، اقتصادی ترقی اور ہمسایہ ممالک سے بڑھتے تعلقات اس بات کی طرف واضح اشارہ ہیں کہ پاکستان کو پر امن اور خوش حال ملک بنانےمیں حائل رکاوٹیں اب جلد دورہوجائیں گی۔

مزید خبریں :