صحت و سائنس
02 جنوری ، 2016

خیرات کریں، اپنوں کو تحفے دیں اور بلڈ پریشر سےنجات پائیں

خیرات کریں، اپنوں کو تحفے دیں اور بلڈ پریشر سےنجات پائیں

اوٹاوا.........کہتے ہیں کہ نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اب تو اس بات کو سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔جی ہاں کینیڈامیں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ خیرات کرنے یا عزیزوں کو تحفے دینے سے بلڈ پریشرسمیت کئی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرآپ 5 سال تک لوگوں کی مدد کریں اور استطاعت کے مطابق خیرات کریں یا عزیزوں کو تحفے دیں تو مزید زندہ رہنے کے امکانات 44 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے افراد جو خیر کے کام یا اپنے عزیزوں کو تحفے تحائف دینے کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیتے ہیں وہ بلڈپریشر سمیت ذہنی دباؤ اور دیگر اس جیسی بیماریوں سے دور رہتے ہیں اور ایسے افراد کے زندہ رہنے کے امکانات 44 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

مزید خبریں :