پاکستان
28 جنوری ، 2012

میمو کیس:منصور اعجاز کا بیان بیرون ملک لینے کی درخواست دائر

میمو کیس:منصور اعجاز کا بیان بیرون ملک لینے کی درخواست دائر

اسلام آباد…میمو گیٹ اسکینڈل میں منصور اعجاز کا بیان بیرون ملک ریکارڈ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ منصور اعجاز کا بیان کسی اور ملک میں ریکارڈ کرایا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ میمو معاملے پر امریکہ ، فوج اور حکومت کے درمیان سمجھوتہ ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :