پاکستان
03 جنوری ، 2016

اورنج لائن میٹرو ٹرین کرپشن کا منصوبہ ہے،پرویزالٰہی

 اورنج لائن میٹرو ٹرین کرپشن کا منصوبہ ہے،پرویزالٰہی

لاہور......مسلم لیگ ق کے سینئر رہنمااورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہناہےکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ،کرپشن لائن منصوبہ ہے،جس نےپنجاب کی معیشت کو داؤ پرلگادیاہے،عدالتوں کو اس منصوبےپر از خود نوٹس لینا چاہئے۔

لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاسے گفتگومیں چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھاکہ شہبازشریف نےجس چینی کمپنی کو اورنج لائن ٹرین کاٹھیکہ دیا،اسےاس کام کاتجربہ ہی نہیں ہے،منصوبے کیلئے لئےگئےقرض پر شرح سودبھی کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نےبتایا کہ ان کے دورمیں بنایا گیاانڈرگراؤنڈٹرین منصوبہ کہیں بہتر تھا،پورا شہر انڈرگراؤنڈ آبادہونا تھا،جس کمپنی کوٹھیکہ دیاگیا،اس کا شنگھائی میں انڈرگراؤنڈ ٹرین کا تجربہ بھی تھا، صرف25روپے ٹکٹ ہوناتھی،کوئی سبسڈی نہیں تھی،شہباز شریف نےصرف ذاتی کمائی کیلئےان کا منصوبہ ختم کر دیا۔

مزید خبریں :