دلچسپ و عجیب
04 جنوری ، 2016

ٓٓفضا میں اُڑنے کے ساتھ پانی پر تیرنے والا ڈرون

ٓٓفضا میں اُڑنے کے ساتھ پانی پر تیرنے والا ڈرون

نیویارک.......موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں فضا میں اڑنے والے کئی جدیدڈرون تیار کئے جاچکے ہیں، وہیں امریکی یونیورسٹی کے طالب علموں نے ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو اڑنے کے ساتھ آب دوز کا کام بھی دے گا۔اس ڈرون کو Naviatorکا نام دیا گیا ہے ۔

منفرد طرز سے تیار کیا گیا یہ ڈرون امریکی نیوی اپنے ریسکیو مشن میں استعمال کرسکے گی جس کے ذریعے فضا سے جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ زیر آب بھی کئی چیزوں کوبا آسانی دیکھا جاسکے گا۔

مزید خبریں :