پاکستان
29 مئی ، 2012

بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، پیپکو

بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، پیپکو

لاہور … پیپکو کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا جس کے باع لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ پیپکو انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق بجلی کا بحران شدید ہوگیا جس کے باعث لاہور میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے اور دیہات میں 12 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ پیپکو کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا ہے اور اب ٹیکسٹائل اور صنعتی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے ہوگا۔ پیپکو انرجی مینجمنٹ سیل کا مزید کہنا ہے کہ خود مختار فیڈرز کو بجلی کی فراہمی رات 11 بجے تک بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق خود مختار فیڈرز میں مانگا منڈی، رائے ونڈ، شیخوپورہ، کوٹ لکھپت، ٹاوٴن شپ انڈسٹری ایریا شامل ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کا بحران شدید ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔

مزید خبریں :