پاکستان
29 مئی ، 2012

سپریم کورٹ اصغر خان کیس کا فیصلہ بھی جلد کرے، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ اصغر خان کیس کا فیصلہ بھی جلد کرے، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ

لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کیا سپریم کورٹ (ر) ایئر مارشل اصغر خان کے انتقال کا انتظار کررہی ہے، اْن کے کیس کا فیصلہ بھی جلد آنا چاہئے۔ لاہورمیں ایک این جی او کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ یہاں بیٹھا کوئی شخص بھی بتادے جسے دیوانی مقدمے کافیصلہ مل گیاہو،صرف 4، 5 مقدمات کے ہی فیصلے آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، شہبازشریف وزیراعلیٰ ہیں نہ اسمبلی کے رکن،پنجاب حکومت غیرآئینی ہے اوراس کے رویے بھی جمہوری نہیں۔ گورنر پنجاب کا کہناتھاکہ یہاں غریب عوام کو پینے کاصاف پانی نہیں مل رہا جبکہ کچھ لوگ معمول کے ٹیسٹ کرانے بھی لندن جاتے ہیں۔

مزید خبریں :