پاکستان
29 مئی ، 2012

فرنچ اوپن ٹینس کا فائنل نہ صرف کھیلوں گا بلکہ جیتوں گا، اعصام الحق

فرنچ اوپن ٹینس کا فائنل نہ صرف کھیلوں گا بلکہ جیتوں گا، اعصام الحق

کراچی … پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے ان کا فرنچ اوپن کا فائنل کھیلنا ضروری ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف فرنچ اوپن کا فائنل کھیلیں گے بلکہ جیتیں گے بھی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ اس بار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کیلئے پر امید ہیں۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلیم میں شرکت کیلئے اعصام الحق پیرس میں موجود ہیں۔ جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ گزشتہ دنوں وہ مکمل فٹ نہیں تھے، روم میں انہوں نے انجکشن لگوائے ہیں جس کے بعد اب وہ مکمل فٹ محسوس کررہے ہیں۔ اعصام نے کہا کہ ہر میچ کو اہم سمجھ کر کھیلیں گے، اولمپکس تک رسائی کیلئے فرنچ اوپن کا فائنل کھیلنا ضروری ہے اور وہ پر امید ہیں کہ وہ نہ صرف فائنل کھیلیں گے، بلکہ جیتیں گے بھی۔ ایک سوال پر اعصام کا کہنا تھا کہ اپنے پارٹنر یولین روزے سے اچھی ہم آہنگی ہوگئی ہے، گزشتہ 4 ایونٹس کلے کورٹ پر کھیلے ہیں اس لئے فرنچ اوپن سے قبل اچھی پریکٹس مل گئی ہے۔

مزید خبریں :