29 مئی ، 2012
کراچی … کراچی کے نجی اسپتال میں داخل پیپلزپارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کا آج دوسراآپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کوپتے کے آپریشن کے بعد جگر میں پیچیدگی کی وجہ سے اتوار کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ منگل کو دوسرے آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ وہاب کے بیٹے علی وہاب نے بتایا کہ ڈاکٹرز سرجری کے بعد بہت پر اْمید ہیں اور انہوں نے یہ خوشخبری دی ہے کہ اب ان کی والدہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فوزیہ وہاب کے صاحبزادے نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی والدہ کیلئے نیک خواہشات کے پیغام بھجوائے اور دعائیں کیں۔