پاکستان
29 مئی ، 2012

مسلم لیگ ن نے زرداری جیسی خرابی کی حمایت کی، مخدوم جاوید ہاشمی

مسلم لیگ ن نے زرداری جیسی خرابی کی حمایت کی، مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان … پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے کابینہ میں ایٹمی بم بنانے کی مخالفت کی تھی، انہوں نے میرے اس بیان کی تردید کرنے کے بجائے مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں، زرداری جیسی خرابی کا مقابلہ کرنا چاہا لیکن مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اس خرابی کو رہنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سازی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار جس قسم کے بیانات دے رہے ہیں مجھے ان سے ایسے بیانات کی توقع نہیں تھی، میں مسلم لیگ (ن ) کے لیڈرز کا آج بھی احترام کرتا ہوں کیونکہ ہم نے 20 سال ایک ساتھ گزارے ہیں، چند ایسے افراد جن کا اپنا کوئی وجود نہیں ہے وہ ہمیں لڑوانا چاہتے ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک کے بارے میں اب دو رائے نہیں ہے میرا ساڑھے 4 سال پاکستان مسلم لیگ سے یہی اختلاف رہا وہ کہتے رہے کہ ہم اس حکومت کو نہیں جھیل سکتے اور اسی حکومت کے ساتھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زرداری جیسی خرابی کا مقابلہ کرنا چاہا لیکن مسلم لیگ (ن)کی پارٹی نے کہا کہ اس خرابی کو رہنا چاہئے۔

مزید خبریں :