انٹرٹینمنٹ
06 جنوری ، 2016

سعودی عرب : پاکستانی سفارتخانے میں شیراز اپل کی شاندار پرفارمنس

سعودی عرب : پاکستانی سفارتخانے میں شیراز اپل کی شاندار پرفارمنس

ریاض ......پاکستان کے معروف فنکار شیرازاوپل ان دنوں سعودی عرب میں اور پاکستانی سفارت خانے ریاض میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس نے رات سماں باندھ دیا ۔
تقریب کی صدارت سفیر پاکستان منظورالحق نے کی ۔شیراز اوپل نے اپنے کئی مقبول گیت سنا ئے جن پر کمیونٹی کےافراد جھومتےرہے۔
سفیر پاکستان منظور الحق نے کہا کہ شیراز اوپل بیرون ملک پاکستانی سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں ۔شیراز اوپل کو شیلڈ بھی دی گئی ۔
تقریب میں سیلاب اور زلزلہ متاثر خاندانوں میں سامان اور رقوم کی تقسیم پر اسکرین پربیگم سفیر پاکستان کی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گی۔

مزید خبریں :