پاکستان
28 جنوری ، 2012

سیلاب زدہ علاقوں میں ماڈرن ولیجزتعمیرکئے،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے شفاف طریقے سے سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں سے آراستہ ماڈرن ولیجز تعمیر کئے۔ پاکستانیوں نے سیلاب زدگان کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے عطیات دیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن اللہ کے فضل، محنت، لگن اور بیرونی اداروں کی امداد سے بحالی کا کام کیا۔حکومت نے بحران کا صلاحیتیں بڑھانے کا ایک موقع سمجھ کر مقابلہ کیا اور سرخرو رہے اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر لارس گنار وگ مارک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تجارت، امداد، خارجہ اور دفاعی امور پر سٹریٹجک ڈائیلاگ کرے گی۔

مزید خبریں :