کاروبار
07 جنوری ، 2016

پاکستانی معیشت کی شرح نمو 5.5 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے ،عالمی بینک

 پاکستانی معیشت کی شرح نمو 5.5 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے ،عالمی بینک

اسلام آباد......عالمی بینک نے آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 5.5 فیصد تک بڑھنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔

عالمی بینک کی رپورٹ ’’ گلوبل اکنامک پراسپیکٹس ‘‘ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران قومی معیشت کی شرح نمو 4اعشاریہ2 فیصد سے 4اعشاریہ5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے ۔

بینک نے مالی سال 2016-17ء کے دوران قومی معیشت کی ترقی میں حوصلہ افزا اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کی شرح 5اعشاریہ5 فیصد تک تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے جی ڈی پی کی شرح نمو کے اضافے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :