کاروبار
07 جنوری ، 2016

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان

سنگاپور..... ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا اور خام تیل کی قیمتیں 33 اعشاریہ09 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئیں۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے فروری میں ترسیل کے معاہدے 2اعشاریہ 59 فیصد یا 88 سینٹ کی کمی سے 33اعشاریہ 09 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو دسمبر 2008ءکے بعد خام تیل کے نرخوں کی کم ترین سطح ہے، دسمبر 2008 ءمیں عالمی اقتصادی بحران کے باعث خام تیل کے نرخ 32اعشاریہ 40 ڈالر فی بیرل کی سطح تک گر گئے تھے۔

لندن میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ ترسیل کے سودے 3اعشاریہ 5 فیصد یا 1اعشاریہ 46 ڈالر کی کمی سے 32اعشاریہ 77 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو کہ جولائی 2004ءکے بعد کروڈ آئل کے نرخوں کی کم ترین سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کے نرخوں میں کمی کی وجہ توانائی کے امریکی ذخائر میں اضافہ کے بارے رپورٹ کا اجراء اور چین کی جانب سے یوآن کی شرح تبادلہ میں کمی کا اعلان ہے۔

مزید خبریں :