انٹرٹینمنٹ
07 جنوری ، 2016

دہلی کے وزیر اعلیٰ کی فلم ’’وزیر‘‘کی اسکریننگ میں شرکت

دہلی کے وزیر اعلیٰ کی فلم ’’وزیر‘‘کی اسکریننگ میں شرکت

دہلی.......بھارت کی مشہور سیاسی پارٹی 'عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی فلمیں دیکھنے کے شوقین نکلے۔

گزشتہ روز ممبئی میں امیتابھ بچن کی نئی فلم ’’وزیر‘‘ 'کی اسپیشل اسکریننگ کی گئی جہاں اروند کیجریوال نے فلم کی کاسٹ سمیت شرکت کی اور '’’وزیر‘‘ دیکھ کر بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

اس فلم کی اسکریننگ میں '’’وزیر‘‘ کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا،فرحان اختر اورآدیتی راؤ سمیت دیگرکاسٹ بھی موجود تھی۔ واضح رہے کہ فلم ’’وزیر‘‘ کل سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :