08 جنوری ، 2016
لاس اینجلس ......کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم '’دی باس‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
بین فیلکن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بزنس وومن کے گرد گھومتی ہے جسے انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں جیل کاٹنی پڑ جاتی ہے تاہم سزا بھگتنے کے بعد جیل سے نکل کر ایک بار بھر اپنی زندگی کا نئے سرے سے آغاز کرتی ہے اوراپنے برانڈ کا نام تبدیل کر کے پھر سے کاروبارشروع کر دیتی ہے۔
ہالی وڈ کی معروف اداکار ملیسا میکارتھی کی کوپروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار بھی وہ خود ہی نبھا رہی ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹین بیل، پیٹر ڈِنکلیگ، اینی میمیلو اورمارگو مارٹن شامل ہیں، فلم رواں سال یونیورسل پکچرز کے تحت8اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔