پاکستان
28 جنوری ، 2012

شمالی وزیرستان کے عمائدین کا فاٹا میڈیکل کالج کی جلد تعمیر کا مطالبہ

پشاور…شمالی وزیرستان کے عمائدین نے فاٹا میڈیکل کالج کی جلدتعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک نیاز خان اور دیگر عمائدین نے پشاور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ سابق گورنر خیبر پختونخوا اویس غنی نے شمالی وزیر ستان میں میڈیکل کالج کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ لیکن کئی سال بعد بھی فاٹا میں میڈیکل کالج کی تعمیر نہیں ہوسکی۔ ان کا کہناتھا کہ مقامی قبائلیوں کی جانب سے میڈیکل کالج کیلئے بلا معاوضہ زمین فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم ا س کے باوجود حکومت تامل کا شکار ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں میڈیکل کالج جلد قایم کیا جائے۔

مزید خبریں :