09 جنوری ، 2016
میسور......بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کا کہنا ہے کہ حضور ﷺ کی تعلیمات ہی نجات دہندہ ہیں، دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو پیغمبر اسلام ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا۔
بھارتی شہرمیسور میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں بدھ مت پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک انسانیت کی بھلائی کے لئے خدا کا سب سے قیمتی تحفہ ہے۔
دلائی لاما نے کہا کہ پیغمبر اسلام محمد ﷺکی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، پیغمبر اسلام ﷺنے انسانیت کی بھلائی کے لئے جو کچھ کیا اس چل کر ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔