دنیا
30 مئی ، 2012

مٹ رومنی ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اوبامہ کے مدمقابل ہونگے

مٹ رومنی ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اوبامہ کے مدمقابل ہونگے

واشنگٹن…امریکی سیاسی جماعت ریپبلکن پارٹی کی طرف سے رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مٹ رومنی حتمی امیدوار قرار پائے ہیں۔ صدارتی امیدوار کے لیے ٹیکساس میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں مٹ رومنی نے 71 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے صدارتی امیدواربننے کے لیے درکار 1144 ووٹوں کا ہدف بھی حاصل کر لیا ہے۔ وہ چھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر باراک اوباما کے مدمقابل ہوں گے۔ امریکی ٹیلی ویژن سی این این کے مطابق ٹیکساس کے پرائمری انتخابات میں رومنی کے قریب ترین حریف رون پال رہے جنہوں نے 10 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ رِک سینٹورم کو سات فیصد جبکہ نیوٹ گینگریچ کو محض پانچ فیصد ووٹ ملے۔

مزید خبریں :