دنیا
30 مئی ، 2012

صومالیہ کے صدر شباب باغیوں کے حملے میں بال بال بچ گئے

صومالیہ کے صدر شباب باغیوں کے حملے میں بال بال بچ گئے

موگا دیشو… صومالیہ کے صدر اسلام پسند شباب عسکریت پسندوں کے حملے میں بال بال بچ گئے ، القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں نے افگوئے کی مرکزی شاہراہ پر صدر شریف شیخ کے بکتر بند قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ منتشر دہشت گردوں نے قافلے پر چھپ کر حملہ کرکے صدر کے اس علاقے کے دورہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کی حملے میں صدر محفوظ رہے اور انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا ۔ قافلے کی حفاظت پر افریقن یونین کے دستے اور صومالیہ کے فوجی تعینات تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق آلمادہ کے علاقے میں صدر کے قافلے پر حملے کے بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی شباب کی حامی ویب سائٹ صومالی میمو ڈاٹ نیٹ نے بتایا کہ شباب جنگجوؤں نے دشمن کے سربراہ پر حملہ کیا ۔ حملہ ہوتے ہی افریقن یونین کے دستوں اور گورے اہلکاروں نے انہیں گھیرے میں لے لیا

مزید خبریں :