30 مئی ، 2012
لاہور… سری لنکن ڈینگی ماہرین نے لاہور میں میواسپتال کا دورہ کیا اور وہاں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ سری لنکن ماہرین نے میواسپتال میں ہائی ڈیپنسی یونٹ کامعائنہ کیا اور وہاں موجود ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں،، انہوں نے میواسپتال میں بنائی گئی جدید لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور لیبارٹری میں موجود ٹیسٹ کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا