11 جنوری ، 2016
برلن...... جرمن حکام نے 200 فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے امکان پر غور شروع کر دیا۔
جرمن جریدے ’دی ا سپیگل‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ فوجی لیبیا کی فوج کو تربیت دیں گےجس کا بنیادی مقصد لیبیا میں استحکام پیدا کرنا اور ملک میں داعش کے پھیلائو کو روکنا ہے۔
رپورٹ مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے روم میں لیبیا کے مسئلے سے متعلق کانفرنس کے دوران لیبیا کی فوج کو تربیت دینے کی تجویز پیش کی تھی۔