پاکستان
13 جنوری ، 2016

تحر یک انصاف چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چوہدری محمدسرور

تحر یک انصاف چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چوہدری محمدسرور

لاہور......تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف میں ہوںیہاں ہی رہوں گا ، پارٹی چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔

اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے اصولوں اور نظر یہ کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف عوامی امنگوں کی تر جمانی کررہی ہے اور میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہوں میرے پارٹی چھوڑ نے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کر پشن ‘مہنگائی‘لوڈشیڈ نگ سمیت جن بھی مسائل کا سامنا ہے انکا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور تحر یک انصاف کے مخالفین اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔

مزید خبریں :