13 جنوری ، 2016
لاہور.......الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو تفصیلی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔
الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس (ر) رشید قمر نے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی ۔ کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن میں اس سے متعلق 19جنوری کو سماعت ہے لہٰذ ااس کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے ۔ تحریک انصاف کے ناکام رہنے والے امیدوار عبد العلیم خان کے وکلاء نے اس کی مخالفت کی ۔
عدالت نے سماعت 22جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو تفصیلی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔