پاکستان
28 جنوری ، 2012

ٹوبہ ٹیک سنگھ:شادی رکوانے کیلئے کی جانیوالی فائرنگ سے بچی ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواح میں شادی کی تقریب رکوانے کے لیے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آ کر 10سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک 744گ ب میں ایک نوجوان خضر کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ تقریب کو رکوانے کے لیے مخالف رشتے داروں محمد اقبال اور دیگر نے ہوائی فائرنگ کی ،فائرنگ کی زد میں آکر دس سالہ فاطمہ شدید زخمی ہو گئی،اُسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا مگر راستے میں دم توڑ گئی، لوگوں نے ملزم محمد اقبال کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی۔

مزید خبریں :