پاکستان
31 مئی ، 2012

کراچی، فائرنگ سے رینجرزافسر سمیت4افراد ہلاک

کراچی، فائرنگ سے رینجرزافسر سمیت4افراد ہلاک

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں رینجرز افسر سمیت 4افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رینجرز افسر عبدالحمید چاچٹر کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتول رینجرز میں سب انسپکٹر تھا۔ ادھر ماڑی پور روڈ پر دعا ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ لی مارکیٹ سے متصل آنکھوں کے اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا، کورنگی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسد حسین کو قتل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے اور مقتول کے جسم میں 11 گولیاں لگیں،کورنگی نمبر 4 میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

مزید خبریں :