پاکستان
31 مئی ، 2012

کراچی ائیرپورٹ، سائن بورڈ میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی ائیرپورٹ، سائن بورڈ میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی… کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر الیکٹرک سائن بورڈ میں لگی آگ بجھادی گئی۔ علی الصبح جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی عمارت کے بیرونی حصہ پر نصب الیکٹریکل سائن بورڈ میں اچانک الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،ابتداء میں متعلقہ عملے نے آگ بجھانے کے لئے پانی کے ڈبوں اور بالٹیوں کو استعمال کیا،لیکن آگ زیادہ بھڑک جانے کے بعد سول ایویشن اتھارٹی کے فائر ٹینڈرز کو طلب کرکے آگ بجھائی گئی،ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ الیکٹرک سائن بورڈ میں تقریبا ایک گھنٹے تک لگی رہی۔

مزید خبریں :