دنیا
15 جنوری ، 2016

شام اور یوکرین بحران: کیری، لاروف ملاقات بدھ کو ہوگی

شام اور یوکرین بحران: کیری، لاروف  ملاقات بدھ کو ہوگی

ماسکو........روسی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ جان کیری اور سرگئی لاروف کی آئندہ بدھ کو زیورخ میں ملاقات ہوگی جس میں یوکرین اور شامی بحران پر بات چیت ہوگی۔

اس سے قبل ولادیمیر پیوٹن اور براک اوباما نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر شام اور یوکرین کے بحرانوں کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ شام اور یوکرین کے بارے میں بدھ کو زیورخ میں ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ لاوروف اور کیری نے ملاقات پر اتفاق ٹیلی فون پر کی جانے والی گفتگو کے بعد کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی کے بقول، یوکرین کے بارے میں، کیری اور لاوروف دونوں نے تمام فریقین کی جانب سے مِنسک سمجھوتے کی مکمل عمل درآمد کی اہمیت کی نشاندہی کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ، انھوں نے مذاکرات کو جاری رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صحافیوں کو بتاہا کہ، ہمارے درمیان شام کے بحران کے حل کی کوششوں کی ضرورت پر مکمل اتفاقِ رائے ہے۔ اس سلسلے میں ہم کام کرتے رہیں گے۔

ہم تنازع سے پاک مستحکم، محفوظ اور خوش حال خطے کے خواہاں ہیں، جہاں ریاستیں ایک دوسرے کے امور میں مداخلت نہ کریں۔

مزید خبریں :