دنیا
15 جنوری ، 2016

دہشت گردی کا مقدمہ، امریکی شہری الشناوی پر فرد ِجرم عائد

دہشت گردی کا مقدمہ، امریکی شہری الشناوی پر فرد ِجرم عائد

واشنگٹن..........امریکہ کی ایک وفاقی گرینڈ جیوری نے ایک امریکی پر فردِ جرم عائد کی ہے، اس پر داعش کی حمایت کی سازش کا الزام ہے۔

گزشتہ روز جاری کی گئی فرد جرم کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ میری لینڈ کے باسی، 30 سالہ، محمد الشناوی نے حملے پر عمل در آمد کے لیے داعش کو مادی حمایت اور رقوم فراہم کرنے کی سازش کی تھی۔

الزامات میں کہا گیا ہے کہ فروری اور دسمبر 2015 کے درمیان، الشناوی اور اس کے بیرون ملک رابطے نے دولت اسلامیہ کے شدت پسند گروپ میں شمولیت کی غرض سے دہشت گرد بھرتی کیے اور دیگر کو بھرتی کرنے کی کوشش کی، جس کے لیے اس نے خفیہ اور دیگر نوعیت کی رابطوں کی چالیں چلیں، تاکہ مجرموں سے قریبی تعلق کا پتا نہ لگ سکے۔

اِس میں کہا گیا ہے کہ الشناوی نے ایک موبائل فون خریدا، جسے جعلی نام اور ایڈریس پر رجسٹر کیا گیا، تاکہ داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ جاری رہ سکے۔امریکی اٹارنی روزنسٹائن کے بقول، اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد کس طرح سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ حامیوں کو تربیت دینے اور خفیہ نیٹ ورک قائم کیے جاسکیں۔

مزید خبریں :