دنیا
15 جنوری ، 2016

چینی صدر آئندہ ہفتے سعودی عرب،مصر اور ایران کا دورہ کرینگے

چینی صدر آئندہ ہفتے سعودی عرب،مصر اور ایران کا دورہ کرینگے

بیجنگ........چین کے صدر ژی جن پنگ آئندہ ہفتہ سعودی عرب،مصر اور ایران کا دورہ کرینگے۔

چین کے خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ژی جن پنگ آئندہ ہفتہ مشرقی وسطی کے اپنے دورے کے موقع پر تین علاقائی ہیوی ویٹس ممالک سعودی عرب،مصر اور ایران جائیں گے،واضح رہے کہ چینی کا صدر کا یہ دورہ پانچ روزہ ہوگا۔

وہ ان ممالک کی قیادت کے ساتھ اہم دوطرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں بالخصوص حالیہ سعودی عرب اور ایران بحران خصوصی طور پر شامل ہوگا۔

مزید خبریں :