31 مئی ، 2012
گوجرانوالہ… ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر رشید نے نجی کالج کی جانب سے کالج کے بچوں کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام میں کالج کوسیل کردیا ہے جبکہ کالج کی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حکم دیا ہے کہ بچوں سے وصول کی گئی 40 سے 50 ہزار روپے فیس 2 روز میں والدین کو واپس کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع بھر کے تمام نجی کالجز کی تفصیلات ڈی سی او سے طلب کرلی گئی ہیں۔