31 مئی ، 2012
کراچی… کراچی میں سرسید ٹاوٴن کے علاقے سے ڈکیتی کی واردتوں اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں واقع سرسید ٹاوٴن میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم ،ڈکیتی اور منشیات فروشی کے کاروبار سے وابستہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے شراب کی 10 بوتلیں،منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،گرفتار ملزمان میں اسد علی،راحیل اور خالد شامل ہیں،پولیس نے ملزمان کے خلاف 4 ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔