16 جنوری ، 2016
واگاڈوگو ........مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو کے دارالحکومت واگاڈوگو میں دہشتگردوں نے ہوٹل پرحملہ کردیا۔ جس میں 20افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے اور معتدد کو یر غمال بنا لیا گیا۔ ہوٹل کے باہر بم دھماکےبھی ہوئے۔ جس کے بعد شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہیں۔
برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق ہوٹل کے باہر2 کار بم دھماکے بھی ہوئے۔ حملے میں پولیس اہل کاروں سمیت 20افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ دہشتگردوں نے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکینافاسو کے وزیر بھی مغوی افراد میں شامل۔
سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان 5گھنٹے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری۔ شہر میں 7گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق القائدہ نے برکینافاسو میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کم سے کم6 ہے اور حملے کے وقت ہوٹل میں150 کے قریب افراد موجود تھے۔ حملے کے وقت ہوٹل میں ایئرلائن انڈسٹری سے متعلق کانفرنس ہورہی تھی۔