پاکستان
31 مئی ، 2012

حج کیس، تفتیش حسین اصغر کو نہ دیئے جانے پر سپریم کورٹ برہم

حج کیس، تفتیش حسین اصغر کو نہ دیئے جانے پر سپریم کورٹ برہم

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کی تفتیش ، پولیس آفیسر حسین اصغر کو نہ دیئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ اور داخلہ امور کے وفاقی سیکریٹریز سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہاکہ اس کیس کی پہلے تفتیش کرنے والے پولیس آفیسر آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کو دوبارہ یہ تفتیش دینے کا حکم دیا گیا تھا ، لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، چیف جسٹس نے وہاں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل شفیق چانڈیو کو کہاکہ بلوچستان کیس میں پولیس آفیسرز سے متعلق عدالتی حکم پر عمل ہوگیا لیکن اس کیس میں عدالتی حکم پر عمل نہیں ہورہا، اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دسے سکے، آج عدالت میں ایف آئی اے کے لیگل آفیسر نے سیکریٹری داخلہ کی پیروی کرنے کی درخواست کی لیکن عدالت نے انہیں روک دیا، بعد میں عدالت نے اسٹیبلشمنٹ اور داخلہ امور کے سیکریٹریز سے عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :