پاکستان
31 مئی ، 2012

فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہرے،2افراد زخمی

فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہرے،2افراد زخمی

فیصل آباد… فیصل آباد میں فیکٹری مزدوروں نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لودشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی،دکانیں بند کرانے کے تنازع پر دکان دار کے گن مین کی فائرنگ سے دو مزدور زخمی بھی ہوئے۔مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور دکانوں میں لوٹ مار کی۔فیصل آبادمیں فیکٹری مزدوروں نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف غلام محمد آباد، رشید آباد اور ڈچکوٹ کے علاقے سے احتجاجی ریلی نکالی۔غلام محمد آباد کے علاقے سے گزرنے والی ریلی کے شرکا اور دکانداروں کے درمیان دکان بند کرانے پر جھڑپ بھی ہوئی، جبکہ ایک دکان دار کے گن مین نے مزدوروں کو منتشر کرنے کے لئے اْن پر فائرنگ کردی، جس سے 2 مزدور زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد مزدوروں نے دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی۔ڈنڈا بردارمشتعل مزدوروں نے پیٹرول پمپ اور دکانیں بند ، سڑک کنارے نصب سیاسی بینرز اور پوسٹر پھاڑ دیئے۔مزدوروں کے احتجاج کے باعث پولیس نے گھنٹہ گھر چوک میں دکانیں اور بینک بند کرادیئے۔

مزید خبریں :