پاکستان
31 مئی ، 2012

بجلی کا شارٹ فال6500سے زائد برقرار

بجلی کا شارٹ فال6500سے زائد برقرار

لاہور… ملک میں بجلی کے بحران میں کوئی کمی نہیں آ سکی، آج بھی بجلی کا شارٹ فال چھ ہزارمیگاواٹ سے زائد ہے،جس کی وجہ سے لاہورمیں لوڈشیڈنگ کادورانیہ چودہ گھنٹے سے زائدجبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 22 بائیس گھنٹے تک ہے۔ پیپکوترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار11842 اورڈیمانڈ 18242 میگاواٹ ہے،اس میں ہائیڈل پیداوار کا حصہ4054،تھرمل1549 اورآئی پی پیزکاحصہ6239 میگاواٹ ہے۔ کراچی کو690میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے لاہورمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ14گھنٹے سے بڑھ گیاہے، اور ہر گھنٹے بعد بجائے دوسے تین گھنٹے کیلئے بجلی بندکی جارہی ہے ،چھوٹے شہروں اور دیہات میں حالت اس بھی بری ہے،جہاں 24گھنٹوں کے دوران صرف ایک یا دو گھنٹے کیلئے بجلی آتی ہے۔

مزید خبریں :