31 مئی ، 2012
حیدرآباد… حیدرآبادکے معروف نیوروسرجن ڈاکٹر آفتاب قریشی کے قتل کے بعد لیاقت یونیورسٹی اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی کا بائیکاٹ کیاجارہاہے۔ لیاقت یونیوسٹی جامشورو میں تدریسی آج دوسرے روز بھی معطل ہے جبکہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی کا بائیکاٹ کیاجارہاہے۔ گذشتہ روز قاسم آباد میں کارروائی کے دوران بازیاب کئے گئے ڈاکٹراشوک اوران کی والدہ کمالہ دیوی سے بھی پولیس تفتیش کررہی ہے۔آبائی شہر نوشہروفیروزمیں بھی ڈاکٹر آفتاب قریشی کے قتل کیخلاف سول اسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج کیااورشہر میں سوگ کی فضا ہے۔ کراچی سے اغواء کئے گئے ڈاکٹرآفتاب قریشی گذشتہ روز حیدراباد کے علاقے قاسم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران قتل کردیئے گئے تھے ۔