پاکستان
31 مئی ، 2012

پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عظمت اللہ انتقال کرگئے

پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عظمت اللہ انتقال کرگئے

پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس عظمت اللہ ملک طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ جسٹس عظمت اللہ ملک 2 اگست 2011 کو پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بنے تھے جن کی وفات سے پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ مرحوم جج کا تعلق ضلع ہری پور سے تھا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان اور پشاور ہائی کورٹ کے ججز نے جسٹس عظمت اللہ ملک کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :