31 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت 5افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رینجرز افسر عبدالحمید چاچٹر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول رینجزر میں سب انسپکٹر تھا۔ ماڑی پور روڈ پر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ لی مارکیٹ سے متصل آنکھوں کے اسپتال کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا گیا۔کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔پاک کالونی کے قریب لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔