پاکستان
31 مئی ، 2012

کالعدم تنظیم نے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے روابط کی تردید کردی

کالعدم تنظیم نے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے روابط کی تردید کردی

کراچی… کالعدم تنظیم نے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے روابط کی تردید کردی، تنظیم کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ان کا شکیل آفریدی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔کالعدم تنظیم کے رہ نما نے غیرملکی خبرایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر شکیل آفریدی مل جاتا تو اسے قتل کردیتے۔انھوں نے ڈاکٹر شکیل کے تنظیم کی مالی معاونت کرنے کی بھی تردید کی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی اور ان کے ساتھی ڈاکٹروں نے جعلی دوائیں دیں اور جعلی آپریشن کئے، شکیل آفریدی کے خلاف کئی شکایتیں ملیں جس کے بعدشکیل آفریدی پر 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید خبریں :