پاکستان
31 مئی ، 2012

صوابی سے بازیاب کم سن بچے پشاور ہائیکورٹ میں پیش

صوابی سے بازیاب کم سن بچے پشاور ہائیکورٹ میں پیش

پشاور… ضلع صوابی سے بازیاب ہونے والے دو کمسن بھائیوں کو پشاور ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا تاہم مقدمہ کی سماعت نہ ہوسکی۔ چار سالہ سدیس اور پانچ سالہ احمد کی تحویل کا مقدمہ پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ہائی کورٹ کے ا حکامات پر ایف آئی اے نے ٹوپی صوابی سے دونوں بچوں کو بازیاب کرایا ہے جن کو آج عدالت کے روبرو پیش کیا جانا تھا۔ تاہم جسٹس عظمت اللہ ملک کی وفات سے کیس کی سماعت نہیں ہوسکی۔ بچوں کی تحویل سے متعلق کیس بچوں کی والدہ نے دائر کرکھی ہے جس کا تعلق کرغیزستان سے ہے۔ بچوں کے والد شوکت نے بچوں کو کرغیزستان سے پاکستان بھیج دیا تھا جویہاں اپنی پھوپھی کے گھر رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق بچوں کا والد برطانیہ فرار ہوچکا ہے جبکہ بچوں کو آئندہ سماعت تک چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :