19 جنوری ، 2016
نیویارک.........اسپلیش ڈیٹا نامی کمپنی نے 2015 میں لیک ہونے والے 20 لاکھ کے لگ بھگ پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں پہلا نمبر ہمیشہ کی طرح 123456 کے نام رہا۔
123456سال 2011 سے مسلسل ہر سال بدترین پاس ورڈ قرار پایا ۔اس کے بعد حسب روایت دوسرے نمبر پر لفظ password جبکہ تیسری پوزیشن123456678 کے نام رہا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس بار کی فہرست میں آسانی سے ہیکرز کی گرفت میں آجانے والے پاس ورڈز رکھنے والے افراد کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ پاپ کلچر اور اسپورٹس کے دیوانے ہوتے ہیں جس کی مثال سولو، پرنسز،اسٹار وارز، فٹبال اور بیس بال وغیرہ ہیں۔
واضح رہے کہ سائبر سکیورٹی ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاس ورڈ ایسا ہونا چاہئے کہ وہ آپ کو بھی بمشکل یاد ہو اور اسی صورت میں وہ زیادہ محفوظ بھی ثابت ہوتا ہے۔