20 جنوری ، 2016
قاہرہ........ مصر کے 3ہزار 5سو سال قدیمLuxor مندر میں دیوہیکل مجسموں کے درمیان چینی انداز میں رقص کرتی خواتین نے ایسا سماں باندھ دیا کہ کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پایا۔
بدھستواانداز میں رقص کرتی ان ڈانسر ز نے سنہری روایتی ملبوسات پہنے ہوئے تھے جبکہ سر پر شاندارسنہری تاج سجائے اور ہاتھوں میں مصنوعی لمبی انگلیاں ان کی ڈانس پرفارمنس کوچار چاند لگا رہی تھیں۔
مہایانا بدھ ازم میں رقص کا یہ انداز محبت اور رحم کی حوصلہ افزائی کی علامت تصور کیا جاتا ہے جس میں بازوؤں کی حیرت انگیز فارمیشن ان ڈانسرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مصر کی ہزاروں برس قدیم تہذیب میں رنگ بکھیرتی چینی روایتی رقص کی اس محفل کو مقامی افراد نے بھی بے حد پسند کیا اور کہا کہ ان کو ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پر پرفارم کر کے بے حد اپنائیت کا احساس ہو رہا ہے۔