22 جنوری ، 2016
ملبورن.....روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا آسٹریلین اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔شراپووانے ایونٹ کے تیسر مرحلے میں امریکا کی لارین ڈیوس کو شکست دی۔
شراپووا نے کو دوسرے سیٹ میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن روسی ٹینس اسٹار نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے 6-1، 6-7اور 6-0سے کامیابی حاصل کی۔
ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں شراپووا کا مقابلہ بارہویں سیڈ سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسک سے ہوگا۔