کھیل
22 جنوری ، 2016

کیویز کی جارحانہ بیٹنگ ،شاہینز کو میچ جیتنے کی 197رنز کا ہدف

کیویز کی جارحانہ بیٹنگ ،شاہینز کو میچ جیتنے کی 197رنز کا ہدف

ویلنگٹن.....تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20میں کیوی بیٹسمینوںنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے197رنز کا مشکل ہدف ملا ہے، گرین شرٹس کا کوئی بھی بالر بیٹسمینوں کو رنز بنانے سے نہ روک سکا۔

ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،میچ سے قبل سانحہ چارسدہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گرائونڈ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

کیویز نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں 16 بناڈالے، رنز کی طلب یہیں نہ رکی اور اوپننگ جوڑی گپتل اور ولیم سن نے بالرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پانچویں اوورکی دوسری گیند پر ہی 50رنز اسکور کرلئے۔

گپتل نے دھواں دار بیٹنگ کی اور19یندوں پر 42رنز کی اننگز کھیلی۔گپتل شاہد آفریدی کو بال کو گرائونڈ سے باہر پھینکنے کی کوشش میں عمراکمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

منرو ایک مشکل رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ کھوبیٹھے، وہ صرف 4رنزبناسکے۔ کپتان ولیم سن 33رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔

ولیم سن کے آئوٹ ہونے کے بعد رنز بنانے کی ذمہ داری کورے اینڈرس نے سنبھال اور جارحانہ اسٹروکس کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا، اینڈرسن نے محمد عامر کے ایک اوور میں 15رنز بنائے۔

اینڈرسن اور ایلیٹ نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 6اعشاریہ5اوررز میں 80رنز کی شراکت قائم کی۔ اس موقع پر ایلیٹ 19رنز بناکررن آئوٹ ہوگئے۔

اینڈرسن نے 4چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 42گیندوں پر 82رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یوں کیویز نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے۔وہاب ریاض نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :