دنیا
22 جنوری ، 2016

چین میں سردی کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

چین میں سردی کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بیجنگ........چین میں جاری خون جما دینے والی سردی سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جس سے سردی کا 30سالہ ریکار ڈ ٹوٹ گیا ہے۔

شمال مشرقی چین میں گزشتہ روز سے جاری شدیدبرف باری اور دھند سے شاہراہیں بند،سینکڑوں پروازیں منسوخ اور بحری جہازوں کی سروس معطل ہوئی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ زمین پر برف کی23سینٹی میٹرسے لے کر40سینٹی میٹر تک موٹی تہہ بن گئی ہے جس کو ہٹانے کے لئے 400گاڑیاں اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت چین کادرجہ حرارت منفی20ڈگری سے بھی کم ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :